پیر 20 مئی 2024

کابل میں امریکی ناظم الامور نے افغانستان چھوڑنے کی تردید کردی

کابل میں امریکی ناظم الامور روز ولسن نے افغانستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی ناظم الامور نے کہا کہ افغانستان سےکہیں نہیں گئے، افغانستان سے جانے کی خبریں من گھڑت ہیں۔


امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ میں اور میر عملہ کابل میں موجود ہے اور ہم ہزاروں امریکی شہریوں اور کمزور افغانوں کی مدد کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، یہاں اپنی مصروفیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روز ولسن نے مزید کہا کہ افغان عوام کے ساتھ ہمارا عزم برقرار ہے۔

Facebook Comments