جمعرات 09 مئی 2024

این سی او سی نے کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے کورونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے ایپ متعارف کر وادی۔ ایپلی کیشن ویکسین کے جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والے افراد کو سہولت فراہم کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں این سی او سی نے بتایاہے کہ این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسی نیشن ایپ لانچ کردی ہے جو کہ کووڈ سرٹیفکیشن کے لیے ڈیجیٹل والٹ پرس ہے۔

Facebook Comments