پیر 20 مئی 2024

ملائیشیا کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی، اگلا وزیراعظم کون؟

ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین اور ان کی کابینہ نے اکثریت ثابت کرنے میں ناکامی پر استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں ایک بار پھر سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ مہاتیر محمد کے بعد بننے والے وزیراعظم محی الدین یاسین کو بھی کابینہ سمیت محض 17 ماہ بعد مستعفی ہونا پڑا۔

ملائیشیا کے بادشاہ عبداللہ رعایت الدین المصطفیٰ باللہ شاہ نے استعفیٰ منظور کرلیا اس طرح محی الدین یاسین ملک کے سب سے کم عرصے رہنے والے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

ملائیشیا کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں اکثریت کو دیکھنے ہوئے ملائیشیا کے بادشاہ وزیر اعظم کی تقرری کرتے ہیں ، وزیراعظم حکومتی معاملات تو چلاتا ہے لیکن ایک خاص مدت کے دوران وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لیکر پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کرنا ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ مئی 2018 میں ملائیشیامیں اصلاح پسندوں کی اتحادی حکومت ایک معاہدے کے تحت قائم تھی جس میں دو سال بعد مہاتیر محمد وزیراعظم رہے اور بقیہ دو سال کسی اور کو وزیراعظم بننا تھا جس کے بعد محی الدین یاسین وزیراعظم بنے۔

محی الدین یاسین کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک سیاسی انتشار کا شکار ہوگیا، کچھ سکینڈلز نے حکومت کو مشکلات سے دوچار کردیا، رہی سہی کسر کورونا وبا نے پوری کردی جس کی وجہ سے ملائیشیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔

اب ملائیشیا میں صورتحال یہ ہے کہمحی الدین یاسین کے بعد وزیراعظم بننے کے لیے کوئی متحرک رہنما موجود نہیں ، 96 سالہ مہاتیر محمد بھی دوبارہ اقتدار سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، عام انتخابات کا امکان نظر نہیں آرہا ہے اس لیے نئے سیاسی اتحاد کے ذریعے ان ہاؤس تبدیلی ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments