اتوار 19 مئی 2024

مینار پاکستان پر لڑکی پر تشدد کا معاملہ، ملزمان کو پکڑنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور (دھرتی نیوز) لاہورگریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے بدتمیزی اور دست درازی کا واقعہ پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے متعلق اشتہار جاری کردیاہے۔

 دھرتی نیوز  کے مطابق اشتہار میں عوام کو ملزمان کے بارے اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے ، واقعہ میں ملوث ملزمان کا نام بتانے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید ویڈیوز منگوانے کے لیے بھی نمبر جاری کردیا ہے ، جس شہری کے پاس کوئی بھی ویڈیو ہوتو وہ ضرور بھجوائے۔دوسری طرف چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ واقعہ سے متعلق ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،آئی جی پنجاب انعام غنی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،تعطیلات کے باوجود نادرا اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

Facebook Comments