جمعرات 09 مئی 2024

کابل سے پی آئی اے کی پرواز 390 مسافروں کو لے آئی، کتنے ممالک کے شہری شامل ہیں؟ جان کر آپ کو بھی قومی ایئر لائن پر فخر ہوگا

اسلام آباد (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز 390 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

  پی آئی اے کی پرواز میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس پرواز کے ذریعے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کے ارکان بھی پاکستان پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے لوگوں کی بڑی تعداد افغانستان سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان سے نکلنے والے صحافیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کو ویزوں میں خصوصی نرمی دی گئی ہے۔ بعض ممالک کی جانب سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کیلئے بھی پاکستان سے رابطہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز جنوبی کوریا نے بھی پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کابل سے اس کا سفارتی عملہ نکالنے میں مدد کرے۔

Facebook Comments