پیر 20 مئی 2024

پی سی بی کے نئے چیئر مین کے انتخاب کیلئے امیدواروں میں ایسی شخصیت کا نام شامل کیئے جان کا امکان کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

لاہور (دھرتی نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی مدت ملازمت ختم ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے جس کی وجہ سے نئے سربراہ سے متعلق بات چیت شروع ہو چکی ہے ۔

 دھرتی نیوز  نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈکے نئے چیئرمین کے امیدوار وں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی 3 سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔احسان مانی کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست ہونے کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں2 نام دیں گے۔

 اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جگہ رمیز راجا کا نام شامل کیے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔سابق کپتان رمیز راجہ کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد کافی عرصے سے بحثیت کرکٹ کمنٹیٹرکی ذمہ داریاں سر انجام دے رہیں اور شائقین ان کی کمنٹری کے انداز کو کافی پسند کرتے ہیں۔

Facebook Comments