بدہ 08 مئی 2024

شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کی افواہوں میں کتنی صداقت ، ترجمان دفتر خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کی افواہوں کی تردید کردی کہا کہ وزیر خارجہ کے دورہ کابل کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ 25اگست کو چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔شاہ محمود قریشی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا اہم دورہ کریں گے۔

نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوروں میں چاروں ممالک کی اعلی ٰقیادت اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال، پرامن سیاسی تصفیے، دیرپا امن و استحکام پر گفتگو کریں گے۔

 وزیر خارجہ تمام ممالک پر افغانستان میں دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیں گے جبکہ چار ملکی دورہ مکمل کر کے 27 اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Facebook Comments