جمعرات 09 مئی 2024

بھارت کا طالبان پر 150 شہریوں کے اغوا کے الزام کا بھانڈا پھوٹ گیا

کابل(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی جانب سے طالبان پر 100 سے زائد بھارتی شہریوں کے اغوا کے الزام کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ روز کابل ائیر پورٹ سے طالبان نے 150 بھارتی شہری جو اپنے وطن واپس آنے کیلئے وہاں موجود تھے، انہیں اغوا کر لیا تاہم یہ تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے۔

 افغان میڈیا کے مطابق طالبان ترجمان احمد اللہ واسق نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ سے کسی کو اغوا نہیں کیا گیا جس کی تصدیق بعدازاں بھارتی میڈیا نے بھی کی۔

خیال رہے کہ افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ اور قونصل خانے بند کر دیے ہیں۔

اس سے قبل بھارت نے طالبان پر قندھار اور ہرات میں بند قونصل خانوں کی تلاشی لینے اور وہاں پارک گاڑیاں ساتھ لے جانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Facebook Comments