جمعرات 09 مئی 2024

بھارت میں ایک اور مسلمان پر انتہا پسند ہندوؤں کا بہیمانہ تشدد

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آگیا، اندور شہر میں چوڑیاں بیچتے مسلمان پر ہجوم نے حملہ کر دیا۔

مودی سرکار کی مسلمانوں کے خلاف لگائی گئی آگ کے سبب خوفزدہ شہری اپنی شناخت چھپا کر ہندو نام کے ساتھ چوڑیاں پیچ کر گزر بسر کرنے پر مجبور ہو گیا۔

تاہم کچھ انتہا پسندوں نے اس کی اصل شناخت معلوم کر لی، جس کے بعد اس پر دھاوا بول دیا اور بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

25 سالہ نوجوان کو مارنے پیٹنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں مشتعل افراد کی آوازیں آرہی ہیں کہ جو کچھ لینا ہے لے جاو اب یہ کبھی اس علاقے میں نہیں دکھے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تسلیم نامی نوجوان کو تشدد بنانے کے ساتھ انتہا پسند ہندو اس کا سامان بھی لوٹ کر لے گئے جس میں اس کی کمائی کے 10 ہزار روپے بھی شامل تھے۔

مبینہ طور پر رات گئے پولیس نے مقدمہ درج کیا جب سینکڑوں لوگ ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانے کے باہر جمع ہوئے۔

جبکہ وزیر داخلہ نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق متاثرہ شہری خوف کی وجہ سے ایک ہندو نام کا استعمال کرتے ہوئے چوڑیاں بیچتا تھا۔ اس کے پاس مختلف ناموں سے دو شناختی کارڈ تھے، جو بازیاب ہوچکے ہیں

Facebook Comments