پیر 20 مئی 2024

معاشی میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

لاہور(دھرتی نیوز)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس اوآئی سی سی آئی میں پاکستان کی پوزیشن مثبت ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کانفیڈنس انڈیکس پر نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ او آئی سی سی آئی ممبرز کا پاکستان پر اعتماد منفی 74 سے 34 فیصد پر آگیا ہے۔ مئی2020 کے مقابلے میں او آئی سی سی آئی ممبرز کے اعتماد میں 108 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں ڈرامائی اضافہ دیکھا گیا۔

Facebook Comments