جمعہ 10 مئی 2024

مریم نواز کے بیٹے کی ایک اور ویڈیو وائرل

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو کے بعد اب ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جنید صفدر کو اسٹیج پر مائیک پکڑے اپنی خوبصورت آواز میں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں بتایا گیا کہ ویڈیو 2019 میں ایک تقریب کے دوران بنائی گئی تھی جو اس وقت بھی وائرل ہوئی تھی۔

https://www.instagram.com/p/CTB-LhlIJbq/?utm_source=ig_web_copy_link

 جنید صفدر کی ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں نہ صرف ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک بار پھر جنید صفدر کے لیے تعریفی کلمات کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

Facebook Comments