بدہ 08 مئی 2024

کورونا ویکسی نیشن کامیاب بنانے کیلئے طلبہ سے مدد لینے کا فیصلہ

لاہور انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جاری ویکسی نیشن کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لی طلبہ سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر لاہور کے مطابق ویکسی نیشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی مدد حاصل کرے گی۔

 اس حوالے سے طلبا کیلئے 6 ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام متعارف کرادیا گیا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام میں 16 سے 35 سال کی عمر کے طلبہ شامل کیے جائیں گے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران طلبہ مختلف محکموں کے ساتھ کام کریں گے۔

Facebook Comments