جمعرات 09 مئی 2024

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشی کی نوید سنادی

لاہور (دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگو ئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ باد ل برسنے کا امکان ہے جبکہ پشاور ،سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments