بدہ 08 مئی 2024

کورونا کے وار جاری، گزشتہ 24گھنٹو ں میں نئے کیسز کتنے ریکارڈ ہوئے؟ جانئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 69 افراد انتقال کر گئے اور 3909 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3909 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 69 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔

Facebook Comments