پیر 20 مئی 2024

افغانستان سے آنیوالے تمام امریکی فوجی پاکستان سے چلے گئے

کابل انخلا کے دوران افغانستان سے پاکستان آنے والے تمام امریکی فوجی پاکستان سے چلے گئے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق 42رکنی امریکی فوجیوں کا دستہ پاکستان سے روانہ ہو گیا ہے جس کے بعد کابل سے ‏پاکستان آنے والے تمام امریکی فوجی چلے گئے ہیں جو افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان آئے تھے۔اب پاکستان میں کوئی امریکی فوجی موجود نہیں

 اسلام آبادانٹرنیشنل ‏ایئرپورٹ اتحادی افواج کے طیاروں کا مرکز بنا رہا جہاں ملٹری اور خصوصی کمرشل طیاروں کا آنا جانا رہا۔خصوصی فلائٹ آپریشن سے سی اےاے زرمبادلہ میں بھی اضافےکا امکان ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آبادایئرپورٹ پر450 پروازوں ‏لینڈنگ اور ٹیک آف ہوئیں ان پروازوں میں اتحادی افواج، دیگر ایئرلائنوں کی پروازیں شامل تھیں۔ ‏

کابل آپریشن میں پی آئی اے بھی پیش پیش رہی اور خصوصی آپریشن میں 26 ہزارسےغیرملکیوں کو ‏اسلام آباد پہنچایاگیا۔پی آئی اے نے1460افغانی اورہم وطنوں کو ‏پاکستان پہنچایا۔

گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے امریکیوں میں اس وقت 42 پاکستان میں موجود ہیں جو امریکہ روانہ ہوچکے ہیں۔

 فواد چوہدری نے افغانستان سے غیر ملکی انخلا میں پاکستانی تعاون کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے مرحلے میں نیٹو اور اس سےمتعلقہ 10 ہزار 300 سے زائد افراد افغانستان سے پاکستان آئے جن میں سے 1229 افراد کے علاوہ تمام لوگ اپنے ممالک جاچکے ہیں، پاکستان میں موجود غیر ملکی آئندہ 2 روز میں چلے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 1229 غیر ملکیوں میں سے 545 افغان شہری ہیں جبکہ684 افراد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو بھی واپس لے آئے ہیں، افغانستان کے عوام کے درد کو کم کرنے کیلئے جو کچھ کرسکے کریں گے، افغانستان میں حکومت بنانے کا حق افغان عوام کا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان کی موجودہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی سزمین کو کسی دوسرے کے خلاف استعمال ہونے سےروکے۔

Facebook Comments