پیر 20 مئی 2024

گاڑی چرا کر اصل مالک کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے طالبان کے ہتھے چڑھ گئے

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے کار چوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔

   طالبان نے کابل سے کار چور گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے، ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ طالبان کے کابل کیلئے ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس قاری امید کے مطابق گروہ نے ایک شخص کی کار چرائی اور پھر اسی کو واپس فروخت کر رہے تھے۔ ملزمان کار کے اصل مالک سے کار کے عوض دو ہزار ڈالر کا مطالبہ کر رہے تھے۔ طالبان نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

Facebook Comments