بدہ 08 مئی 2024

پاکستان میں ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟ این سی او سی نے بتادیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک چھ کروڑ سے زائد افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اب تک 6 کروڑ 5 لاکھ 36ہزار 148 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

پیغام میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روزملک میں 11 لاکھ 51 ہزار 390 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

Facebook Comments