پیر 20 مئی 2024

پنج شیر کی فتح کی اطلاع پر جشن، طالبان کی کابل میں ہوائی فائرنگ، کتنے لوگ مارے گئے؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  (دھرتی نیوز) طالبان نے گزشتہ روز پنج شیر کی فتح کی اطلاع آنے پر ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

افغان ٹی وی چینل  کے مطابق کابل میں ایک فلاحی تنظیم کے ہسپتال میں ہوائی فائرنگ سے متاثرہ 12 افراد کو لایا گیا۔ تمام افراد طالبان کی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے دو افراد جب تک ہسپتال پہنچے تو وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔ سات مریضوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جب کہ تین زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

 اس سے قبل طلوع نیوز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان کی ہوائی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے تاہم اب افغان ٹی وی نے مذکورہ بالا وضاحت جاری کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنج شیر کو فتح کرلیا گیا ہے ۔ یہ خبر ملتے ہی طالبان جنگجوؤں نے کابل سمیت پورے افغانستان میں ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا۔ ہوائی فائرنگ اتنی شدید اور زیادہ تھی کہ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کو پیغام جاری کرنا پڑا کہ فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ رات پنج شیر کی فتح کی اطلاعات بعد میں غلط ثابت ہوگئی تھیں۔

Facebook Comments