بدہ 08 مئی 2024

حکومت نےکورونا کے انجیکشن ’ریمڈیسیور‘ کی قیمت میں کمی کردی

وفاقی کابینہ نےکورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والے ‘ریمڈیسیور’ انجیکشن کی قیمت میں 1720 روپےکمی کرنےکی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 5 ہزار 680 روپے سےکم کرکے 3 ہزار 960 روپے مقرر کرنےکی منظوری دی گئی۔

 خیال رہےکہ امریکی فارماسیوٹیکل فرم کی تیار کردہ ریمڈیسیور کو ایبولا وائرس کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن کورونا ویکسین کی تیاری سے قبل کورونا سے متاثرہ افراد میں بھی اس کے استعمال سے اچھے نتائج سامنے آئے جس کے بعد اسے ہنگامی علاج کےلیے منظور کیا گیا۔

امریکا سمیت یورپی ممالک کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان میں بھی اس دوا کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ہنگامی علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments