پیر 20 مئی 2024

چین نے افغانستان کیلئے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا کہ امریکہ بھی سوچ میں پڑ جائے

بیجنگ (دھرتی نیوز) چین نے افغانستان کیلئے اجناس ، ادویات اور ویکسین کی صورت میں بڑی امداد کا اعلان کردیا۔

 دھرتی نیوزکے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے چین کی جانب سے افغانستان کو تین کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی اجناس امداد کی صورت میں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ افغانستان کو موسمِ سرما کیلئے ضروری سامان، ادویات اور ویکسین بھی دی جائے گی۔

خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو کابل پر قبضہ کرنے کے بعد گزشتہ روز عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments