پیر 20 مئی 2024

طالبان نے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرکے کیا نام رکھ دیا؟

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے عالمی ہوائی اڈے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام تبدیل کردیا۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل ایئر پورٹ سے حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام ہٹادیا گیا ہے۔ طالبان نے ہوائی اڈے کا نیا نام ’ کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ رکھا ہے۔

 خیال رہے کہ 31 اگست کو امریکی انخلا کے بعد طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھالا تھا جس کے بعد قطر کی مدد سے اس کو بحال کیا گیا۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کو 90 فیصد آپریشنل کردیا گیا ہے۔ آج کابل ایئر پورٹ سے پہلی پرواز نے اڑان بھی بھرلی ہے۔

Facebook Comments