جمعرات 09 مئی 2024

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں اہم پیشرفت

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ 8 لاکھ روپے اور 2 لاکھ 22 ہزار کا سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔

 ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ مرکزی ملزم وین ڈرائیور حسین شاہ کے والد نیاز بادشاہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نیاز بادشاہ سے 19 لاکھ 5 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جب کہ ملزم ذوالفقار شاہ کی بہن فضیلہ اور چچا گل حسن کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فضیلہ سے 20 لاکھ 5 ہزار روپے اور ملزم گل حسن سے 15 لاکھ 56 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں، مجموعی طور پر تینوں ملزمان سے 54 لاکھ 66 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اب تک ملزمان سے تین کروڑ 8 لاکھ روپے اور 2 لاکھ روپے سے زائد کا سونا برآمد ہوچکا ہے، ملزم نے کیش وین سے چوری کی گئی رقم سے سونا بھی خریدا تھا۔

Facebook Comments