پیر 20 مئی 2024

افغانستان میں رہ جانے والے 250 سے زائد غیر ملکی اب کہاں ہیں ؟ زلمے خلیل زاد کا اہم بیان سامنے آ گیا

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان میں پیچھے رہ جانے والے اڑھائی سو غیر ملکیوں کو بھی کابل سے نکال لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اہم ترین بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ تین دن میں 250 سے زائد غیر ملکیوں کو قطری پروازوں کے ذریعے کابل سے نکال لیا گیاہے ، افغان دارلحکومت سے غیر ملکیوں کا روانہ ہونا مثبت عمل ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کابل سے غیر ملکیوں کے انخلاءمیں مدد دینے پر قطر کے شکر گزار ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ افغانستان سے مزید افراد کے انخلاءکیلئے قطر، طالبان اور دیگر ممالک سے رابطے جاری رکھیں گے ۔

Facebook Comments