پیر 20 مئی 2024

عمر شریف کو دراصل کونسی بیماری ہے اور عمران خان نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں ؟ اہلیہ زرین عمر نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور (دھرتی نیوز )اداس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی طبیعت نہایت ناساز ہے اور انہیں علاج کیلئے امریکہ جانا ہے جس کیلئے ان کے بیٹے نے حکومت سے اپیل بھی کی تاہم اب حکومت بھی ان کی امریکہ روانگی کیلئے کوششوں میں لگ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمرشریف کی اہلیہ زرین نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے آفس سے مجھے فون آیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم ویزے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ زرین کا کہناتھا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ جلد از جلد ویزے مل جائیں کیونکہ ہمیں ایئر ایمبولینس کی بھی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کانگرس رکن شیرا جیسن کو بھی لیٹر بھیجا ہے تاکہ وہ بھی ویزوں کی فراہمی میں کوئی کردار ادا کر سکیں ، اس وقت ایک ایک منٹ قیمتی ہے ، ہمیں جلد انتظامات کرنے ہوں گے ، عمر شریف نارمل فلائٹ میں سفر نہیں کر سکتے ہیں اس لیے ایئر ایمبولینس بھی چاہیے ہوگی۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر عمران خان وسیب کے عوام کو ایک لولی پوپ دے رہا ہے ، بلاول بھٹو زرداری
عمر شریف کی اہلیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر طارق نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں تمام انتظامات کیئے ہوئے ہیں جبکہ شاہدا ٓفریدی سے بھی ہماری بات ہوئی ہے انہوں نے بھی انتظامات کر رکھے ہیں، اس وقت دعاﺅں کے ساتھ ویزے اور ایئر ایمبولینس کی ضرورت ہے ۔

زرین عمر شریف نے شوہر کی طبیعت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ ماہ ہارٹ اٹیک آیا تھا ، بہتری آنے پر انہیں گھر لے آئے تاہم ایک ہفتہ قبل دوبارہ ہسپتال میں داخل کروایا ، ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی نالی لیک ہو گئی ہے ، جس کیلئے میٹریل وارڈ کلپنگ کروانی ہے ، جو پاکستان میں نہیں ہوتی اس لیے امریکہ جانا ہوگااور اسی ہفتے جانا ہو گا۔

 ڈاکٹرز نے ہمیں کہا ہے کہ اگر آپ اسی ہفتے امریکہ نہیں گئے تو پھر ہمیں اوپن ہارٹ سرجری کرنا ہو گی جو کہ ان کیلئے بہت زیادہ رسکی ہے ،ان کیلئے ایک ایک منٹ بہت قیمتی ہے ، حکومت سے اپیل ہے کہ وہ جلد انتظامات کرے۔پوری امید ہے کہ گورنمنٹ جلد انتظامات کر لے گی کیونکہ شہباز گل بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ سندھ سے مرتضی وہاب کا بھی فون آیا اور انہوں نے فنڈز دینے کی بھی پیشکش کی لیکن میں نے کہا کہ ہمیں فنڈز نہیں چاہئیں ، ہمیں ایئر ایمبولینس کروا دی جائے ، عمران خان کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے ۔

Facebook Comments