پیر 20 مئی 2024

پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ بطور کھلاڑی قومی ٹیم کیلئے خود کیا خدمات انجام دے چکے ہیں ، جانئے

لاہور (دھرتی نیوز) رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں ، رمیز راجہ نہ صرف خود کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ کرکٹ سے جڑے رہے ۔

59 سالہ رمیز راجہ 14اگست 1962 کو پنجاب کے شہر لائل پور ( فیصل آباد ) میں پیدا ہوئے ، انہوں نے دو مارچ 1984کو انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کیا جبکہ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلا جانے والا 26 اپریل 1997 کا ٹیسٹ میچ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ تھا ۔

 اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں انہوں نے 57 میچز کی 94اننگز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ہزار833رنز بنائے ۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 122 ہے ۔ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں دو سنچریاں اور 22نصب سنچریاں بنائیں ۔

رمیز راجہ نے ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو 6فروری 1985کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ کے میچ سے کیا تھا جبکہ 21ستمبر 1997 کو ٹورنٹو میں بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں رمیز راجہ نے 198 میچز کھیلے اور 197 مرتبہ بلے بازی کے جوہر دکھائے ، انہوں نے پانچ ہزار 841اسکور کئے ، ون ڈے میں ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 119 ہے ، انہوں نے 9مرتبہ سینچری اور 31دفعہ نصف سینچری بنائی ۔

 وہ 1992 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا نہ صرف حصہ تھے بلکہ انہوں نے فائنل میں انتہائی اہم کیچ بھی پکڑا تھا ۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رمیز راجہ انٹرنیشنل میچز میں کمنٹیٹر کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں ۔

Facebook Comments