پیر 20 مئی 2024

روسی صدر نے ایک ہفتے میں دوسری بار عمران خان کو فون گھما دیا، کیا باتیں ہوئیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ایک ہفتے میں دوسری بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغانستان کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔دونوں سربراہان مملکت کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے معاملے پر بات چیت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Facebook Comments