بدہ 08 مئی 2024

نیوزی لینڈ سیریز، ڈی آر ایس نہ ہونے سے پی سی بی کو بھارتی مالی نقصان

لاہور (دھرتی نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی بدنامی ہوئی ہے تو دوسری جانب اسے مالی نقصان بھی برداشت کرنا ہوگا تاہم اس بد انتظامی سے سبق حاصل کرتے ہوئے پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے ابھی سے ڈی آر ایس اور بال ٹریکنگ کا معاہدہ کر لیا ہے۔
ان معاہدوں کی ذمہ داری پی سی بی کمرشل ڈیپارٹمنٹ کی ہوتی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا اس بد انتظامی پر سخت ناراض ہیں کیوں کہ ورلڈ کلاس ٹی وی پروڈکشن نا ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو مالی نقصان اٹھانا پڑے گا ابھی نقصان کا تخمینہ لگانا مشکل ہے ۔ حالیہ دور میں ڈی آر ایس اور بال ٹریکنگ پروڈکشن کا لازمی حصہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے کچھ افسران نے اس معاملے کو آسان لیتے ہوئے دیر سے ڈی آر ایس کمپنی سے رابطہ کیا۔

اس دوران زیادہ تر کمپنیوں نے آئی پی ایل کے لیے معاہدہ کر لیا تھا اور کچھ کمپنیاں کورونا ببل سے نکل کر آرام کرنا چاہتی تھیں جس کے باعث انہوں نے پاکستان آنے سے انکارکر دیا۔

Facebook Comments