جمعرات 09 مئی 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ تاخیر کا شکار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ تاخیر کا شکار ہے اور کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل میں ہی رہیں۔

واضح رہے کہ میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا ہے لیکن ٹاس تقریباً آدھے گھنٹے قبل ہوجاتا ہے اور کھلاڑی گراؤنڈ میں آجاتے ہیں۔


ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ منسوخ کردیا گیاہے تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Facebook Comments