جمعہ 26 اپریل 2024

مجھے کیوں نکالا؟ عامر خان نے سب بتا دیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا۔

مجھے کیوں نکالا؟ عامر خان نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے سب بتا دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ ماسک کے معاملے پر پیش آیا۔

باکسر عامر خان کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ واقعے پر دلی دکھ ہے ، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

جہاز کےعملے نے شکایت کی میرے دوست کا ماسک درست نہیں۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کولوراڈو جا رہا تھا،واپس نیو یارک آنا پڑ گیا،نیو یارک سے دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جا رہا ہوں۔ایئر لائنز کے پاس کیمرے کی ویڈیوہو گی،میں نے کچھ نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ائیرلائن کو کیمروں کی مدد سے دیکھناچاہیے کہ میرے دوست یا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں جہاز روک کہ ہمیں اتارنے کی ضرورت پیش آ گئی۔ میں نے پہلے کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔

دوسری جانب امریکی ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ڈلاس جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے سے پہلے روکنا پڑا اور دو مسافروں کو اتارنا پڑا ۔

ان کا کہنا ہے کہ عملے کے بار بار درخواست کرنے پر مسافروں نے سامان رکھنے ، سیل فون کو ہوائی جہاز موڈ میں لگانے اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے انکار کر دیا تھا۔

Facebook Comments