ھفتہ 27 اپریل 2024

دورہ پاکستان سے قبل کیوی کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر جعلی دھمکیاں ملنےکا انکشاف

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ڈیوڈ وائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ پاکستان سے قبل چند کیوی کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر کچھ دھمکی آمیز پیغامات ملے تھے۔

ایک بیان میں ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی حکام نے دھمکی آمیز پیغامات کے جائزے کے بعد انہیں غیر مصدقہ یا پھر جعلی قرار دے دیا تھا۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے اعتراف کیا کہ انھیں مکمل اطمینان تھا اور سب اچھا تھا اسی لیے ٹیم پاکستان بھیجی تھی لیکن سب کچھ جمعے کے روز بدلا، تھریٹ لیول بڑھا اور ایڈوائزری تبدیل ہوئی، حکومت سے مخصوص اور مصدقہ تھریٹ لیول کی ایڈوائزری ملنے پر دورہ ختم کرنے کے علاوہ آپشن نہیں تھا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ہیتھ ملز نے بھی تصدیق کی ہےکہ کھلاڑیوں کو ملنے والی دھمکیاں غیر مصدقہ تھیں تاہم جمعے کو ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی مصدقہ معلومات کی بنیاد پر دورہ منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا۔

واضح رہےکہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

Facebook Comments