ھفتہ 04 مئی 2024

بیٹے تیمور کی پیدائش پر ایک مشہور انسان نے ہسپتال میں ایسی کیا تنقیدآمیز بات کہی کہ کرینہ کپور اداس ہوگئیں اوررونے لگیں ؟اداکارہ نے پہلی مرتبہ سچ بتا دیا

بیٹے تیمور کی پیدائش پر ایک شخصیت نے ہسپتال میں ایسی کیا تنقیدی بات کہی کہ کرینہ کپور رونے لگیں ؟اداکارہ نے پہلی مرتبہ بتا دیابالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے وقت ایک مشہور شخصیت نے اسپتال آکر کچھ ایسی باتیں کیں کہ مجھے رونا آ گیا۔

نامور بھارتی صحافی برکھا دت کو دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بھی میرے بیٹے کی پیدائش کو مشکل سے 8 گھنٹے ہوئے تھے کہ ایک مشہور شخصیت مجھ سے ملنے اسپتال آئی اور کہا کہ کیا ہو گیا ہے تمھیں، بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا؟ اس بات پر میں اتنی دکھی ہوئی کہ رونے لگی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بیٹے کے نام کے حوالے سے پہلا واقعہ تھا اور اس کے بعد ہی میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ میرا بیٹا ہے، مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کوئی کیا کہتا ہے، جب تک تیمور صحتمند اور خوش ہے تو ہم بھی خوش ہیں، ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کیا ٹرول ہو رہا ہے۔

کرینہ کپور نے مزید بتایا کہ تیمور علی خان کی پیدائش اور خصوصاً اس کے نام کے معاملے پر ہونے والی منفی باتوں نے مجھے بری طرح دکھی کیا۔اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش متوقع ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ تیمور کے نام پر ہونے والی تنقید کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بچے کا نام آخری لمحے تک ظاہر نہیں کریں گے۔

Facebook Comments