ھفتہ 27 اپریل 2024

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا پاکستان کے ساتھ سیریز کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عزیز اللہ فضلی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں ہمارے ساتھ سیریز کھیلے۔

عزیز اللہ فضلی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کروں گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کروں گا۔انکا کہنا تھا کہ طالبان کرکٹ کے خلاف نہیں بلکہ حمایت کرتے ہیں۔افغانستان کی کرکٹ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز پہلے پاکستان میں کھیلی جانی تھی جو کہ بعد میں سری لنکا میں شیڈول کردی گئی۔

Facebook Comments