جمعہ 26 اپریل 2024

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کیا باتیں کیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی بھرپور کارکردگی دکھائے،پوری قوم ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ملاقات میں ڈسکس ہوا کہ قذافی سٹیڈیم کے ساتھ موجود عمارت کو فائیو سٹار ہوٹل بنایا جائے گا تاکہ ٹیمیں وہاں بھی ٹھہر سکیں۔پی سی بی میں سٹرکچر تبدیلیاں ہونگی۔وزیراعظم نے کہا دل میں ہار کا خوف نہیں رکھنا ،ہارتا وہی ہے جو ہار مانتا ہے۔ٹیم کا جذبہ بڑھایا،انشااللہ محنت اور صلاحیت سے ٹیم بھرپور پرفارم کرے گی۔ہماری ڈومیسٹک کرکٹ جتنی مضبوط ہوگی اتنی ہی نیشنل ٹیم بہتر ہوگی۔

 وزیراعظم نے ٹیم سے کہا کہ 2011 میں پاکستان اور انڈیا دونوں ٹیمیں ڈری ہوئی تھیں،سچن ٹنڈولکر نے کافی مواقع فراہم کیے مگر ہم ان کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ رمیزراجہ نے بتایا کہ عمران خان کی کپتانی میں ہم نے بھارت کے خلاف 22 میں سے 21 میچز جیتے۔پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ہم نے جنوبی افریقہ، زمبابوے، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔انگلینڈ کے ہائی کمشنر نے خود کہا کہ ان کی ٹیم کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا ان کے کھلاڑی تھکے ہوئے تھے۔اگر وہ ہمیں یہ بات پہلے بتادیتے تو ہم ان کو مالشیے فراہم کردیتے آج کل ہمارے ملک میں کافی مالشیے فارغ ہیں۔عمران خان نے بابر اعظم کو پوری جان کے ساتھ ٹیم لڑانے کا کہا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ واحد سپورٹ ہے جس میں کپتان کا کردار بہت زیادہ ہے۔سلیکشن میں رشتے داری کو نہیں میرٹ کو مدنظر رکھنا ہے۔

Facebook Comments