جمعہ 03 مئی 2024

پاکستان کوجولائی تا اگست ملنے والے بیرونی قرض سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان نے رواں مالی سال جولائی سے اگست 382ارب روپے سے زائد کا قر ض لیا ہے جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی ) نے پاکستان کے لےئے 28کروڑ ڈالر قرض جاری کیا ہے۔

نجی ٹی و ی  کے مطابق دو ماہ کے دوران بانڈز کے اجر ا سے 165ارب 92کروڑ روپے موصول ہوئے جبکہ جولائی تا اگست بجٹ سپورٹ کی مد میں 58ارب 76کروڑ روپے کابھی بیرونی قرض لیاگیا۔

پاکستان کی جانب سے مختصر مدت کے لئے جولائی تا اگست 67ارب جبکہ مختلف منصوبوں کے لئے 87ارب 68کروڑ سے زائد بیرونی قرضہ لیاگیا جبکہ کثیر الجہتی معاہدوں کے تحت 87کروڑ 94لاکھ ڈالر موصو ل ہوئے۔

Facebook Comments