جمعرات 16 مئی 2024

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کوخبردار کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انسداد کورونا کے لئے ویکسین نہ لگوانے والے شہری 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے ۔

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے عالمی وبا کورونا وائر س کے خلاف زبر دست کام کیا ہے اور این سی او سی کے کا م کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور اس کی معترف ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کا بھی فرض ہے کہ ا پنے لئے اور اپنے خاندان کے لئے لازمی ویکسین لگوائیں، جس نے ایک ڈوز لگوائی ہے وہ دوسری ڈوز بھی لگوالے کیوں کہ 30ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگ جائیں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

Facebook Comments