جمعہ 26 اپریل 2024

شاہ محمود قریشی کا نیو یارک کا دورہ مکمل، لندن روانہ

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنا نیو یارک کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیو یارک سے لندن روانگی کے موقع پر ایئر پورٹ پر سفیرِ پاکستان اسد مجید خان اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم موجود تھے۔

 ایئر پورٹ پر موجود پاکستانی مشن اور قونصلیٹ افسران نے بھی وزیرِ خارجہ کو رخصت کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیو یارک آئے تھے۔

 اس موقع پر انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ سمیت کئی اہم ممالک کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Facebook Comments