پیر 20 مئی 2024

فاروقِ اعظمؓ کی وفات پر حضرت علیؓ کے تعزیتی کلمات

امیرالمومنین حضرت عمرؓ کا جسم مبارک رکھا ہواتھا، ہر طرف غم و یاس کا عالم تھا۔اپنے کندھوں پر اٹھانے سے پہلے لوگوں نے ان کی تکفین کر دی تھی اور دعائیں کر رہے تھے، اسی شور و غوغا میں حضرت علیؓ تشریف لائے، ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں، پھر چارپائی کو پکڑ کر کہنے لگے: میں چاہتا ہوں کہ آپؓ کے عمل لے کر بارگاہِ الٰہی میں پیش ہو جاؤں،

خدا کی قسم! میں یہی سمجھتا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپؓ کو اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ مدفون کرے گا، اس لیے کہ میں رسول اللہؐ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کرتا تھا کہ میں، ابوبکرؓ اور عمرؓ (فلاں جگہ) گئے اور میں، ابوبکرؓ اور عمرؓ (فلاں جگہ سے)

Facebook Comments