جمعہ 26 اپریل 2024

بھارت کی نیمبیا کے خلاف حکمت عملی کیا ہے ؟ سنیل گواسکر نے حیران کن بات کہتے ہوئے ٹیم انڈیا کا پول کھول دیا

نئی دہلی سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ نیمبیا کے خلاف بھارت بڑے مارجن سے جیتنا چاہے گا جیسے اس نے سکاٹ لینڈ کے خلاف دو چار دن پہلے میچ جیتا تھا ،انڈیا نے سکاٹ لینڈ کو 86 رنز پر محدود رکھا تھا اور ہدف چھٹے اوور میں حاصل کر لیا تھا ، مجھے لگتا ہے کہ نیمبیا کے خلاف بھی بھارت کی وہی حکمت عملی ہے،موجودہ بھارتی ٹیم کسی بھی اچھی ٹیم کے خلاف سکور نہیں کرسکتی ۔

بھارتی نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئےسنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پہلے چھ اوورز میں 30 گز کے دائرے سے باہر صرف دو فیلڈرز ہوتے ہیں، بھارت نے پچھلے کچھ بین الاقوامی ٹورنامنٹس سے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا اور یہی وجہ ہے کہ بھارت جب بھی کسی ایسی مضبوط ٹیم جس کے پاس اچھے باؤلرز ہوتے ہیں کے خلاف کھیلتا ہے تو بھارت سکور نہیں کر پاتا لہٰذا کرکٹ بورڈ کو اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں کرنا درست نہیں کیونکہ ایسا نہیں ہے کہ بھارت اپنے تمام میچ ہار گیا بلکہ دو میچوں میں بلے باز وہ نہیں کرسکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایسی حالت میں ہے، ہمیں اب ٹی 20 میچوں میں شکست کو بھول کر ورلڈ کپ کی تیاری کرنی چاہئے ۔

Facebook Comments