جمعہ 03 مئی 2024

کورونا ویکسین موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے دینے کا فیصلہ

کورونا ویکسین موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے دینے کا فیصلہ

پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے کورونا وائرس کی
ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں کورونا لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ
ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کِن افراد کو ترجیحی بنیاد
پر دی جائےگی اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔

پبلک
ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق 18سے 65 سال کی عمر کے ایسے افراد جن کا
باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 60 سے زیادہ ہے انہیں کورونا ویکسین ترجیحی
بنیادوں پر دی جائے گی۔خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے امریکی کمپنی فائزر،
بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ویکسین تیار کی
جا چکی ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہےکہ موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ شدید
متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ زیادہ موٹے افراد کی کورونا سے موت کے امکانات
دگنے ہیں۔

Facebook Comments