پیر 29 اپریل 2024

وزیر اعظم ، گوادر غیر قانونی ماہی گیری پر برہم،سخت ایکشن کا اعلان

گوادر ( دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کے محنت کش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوے اور ٹرالرز سے غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت ایکشن لینے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنت کش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے ، ٹرالرز سے غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیں گے جبکہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

Facebook Comments