پی ایس ایل 7 پلاٹینم کیٹیگری میں اہم کھلاڑیوں کا انتخاب

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ کےعمل کا آغازہو چکا ہے اور ٹیموں کی جانب سے لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے چناؤ کا عمل جاری ہے۔
ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوا تو پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے لاہور قلندرز کو انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے فخر زمان کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
Here’s the updated Pick Order for the Draft, in line with the trades and retentions. #HBLPSLDraft pic.twitter.com/A6SWPNIwIL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 11, 2021
دوسری پک ملتان سلطانز کی تھی جنہوں نے سنگاپور کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں انگلینڈ کے کرس جورڈن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
The second pick of the Platinum round is Tim David- to @MultanSultans! #HBLPSLDraft pic.twitter.com/uGSxD6Hrj1
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری سے محمد عامر کو ہٹاتے ہوئے ان کی نچلے درجے میں تنزلی کردی تھی۔
Zalmi squad go for @zazai_3 with their Platinum pick. #HBLPSLDraft l @PeshawarZalmi pic.twitter.com/jjqSGXxrCH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا جبکہ پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرت اللہ زازائی کو اسکواڈ میں شامل کیا۔
The @TeamQuetta pick Jason Roy in the Platinum category! #HBLPSLDraft pic.twitter.com/RRx7nbNS4i
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے اہم کھلاڑی کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیا جنہوں نے انگلش اوپنر جیسن روئے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
Facebook Comments