ھفتہ 04 مئی 2024

اسرائیلی حکومت کی’ایران کوحملے’کی دھمکی

تل ابیب(دھرتی نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز نے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلااور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ چالاکی کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اب ایران پرمزید دباو بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے اسرائیلی فوج کوحکم دیا گیاہے کہ وہ ایران کے خلاف ممکنہ اسٹرائیک کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے معاملے میں بین الاقوامی طور پر سیاسی ،اقتصادی اور فوجی دباو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایران کو اس بات پر قائل کیا جا سکے کہ وہ جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے ارادوں سے باز رہے۔

Facebook Comments