جمعرات 09 مئی 2024

بیٹے کی مہندی پر مریم نواز گانا گاتے ہوئے، ویڈیو وائرل

لاہور(دھرتی نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات لاہور میں جاری ہیں۔گزشتہ کئی روز سے جنید صفدر کی شادی کی تقاریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آرہی ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز اور شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اور دیگر خواتین مہندی کی پلیٹیں اٹھائے جا رہی ہیں اور اس دوران مریم نواز گیت ‘میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں’ گاتی نظر آ رہی ہیں۔

Facebook Comments