ھفتہ 04 مئی 2024

مس یونیورس 2021کون اور کہاں سے؟ جانئے

نئی دہلی(دھرتی نیوز)بھارت سے تعلق رکھنے والی خوبرو حسینہ ’’ ہرناز سندھو‘‘ نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر تیسری مرتبہ یہ اعزازانڈیا پہنچا دیاہے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے ٹائیٹل کی دوڑ میں شریک پیراگوئے اورجنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی۔میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا۔ بھارت نےآخر 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائیٹل ایک بار پھر جیت لیا۔ اس سے قبل لارا دتا نے 2000 میں مس یونیورس کا ٹائیٹل حاصل کیا تھا جبکہ ششمیتا سین نے مس یونیورس کا ٹائٹل 1994 میں حاصل کیا تھا ۔

سوال یہ ہے کہ ایسا کیا تھا جو ہرناز کو اس تاج تک لے گیا ، تو وہ چیز ان کے سوالات کے منفرد جوابات تھے جس نے انہیں فائنل راونڈ تک پہنچایا۔ہرناز اور دیگر فائنلسٹ حسیناؤں سے سوال کیا گیا کہ ’’ آپ کو اس وقت دیکھنے والی نوجوان لڑکیوں کو آپ موجودہ دباؤ کو کس طرح ڈیل کرنے کا مشورہ دیں گی ؟‘‘ہرناز نے جواب دیا کہ نوجوان نسل کیلئے خود اعتمادی ایک بڑا تناؤہے ، دوسروں سے موازنہ کرنا چھوڑ دیں اور دنیا میں چلنے والی دیگر اہم چیزوں کے بارے میں گفتگو کریں ،باہر نکلیں ، اپنے لیے آواز بلند کریں کیونکہ آپ اپنی زندگی کے لیڈر ہیں، آپ اپنی آواز آپ ہیں، میں خود پر یقین رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے آج یہاں پر ہوں۔

Facebook Comments