جمعرات 02 مئی 2024

پہلا ٹی20: ویسٹ کاپاک کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی 20 میچ میں کیریبیئنز نے گرین شرٹ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ سے متعلق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا خوش کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وکٹ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ رنزبنائے جا سکتے ہیں ہم زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔

کووڈ 19 کے بعد پہلی مرتبہ مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائیوں کو ایس او پیز کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کےخلاف پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمدوسیم جونیئر، شاہین شاہ، حارث رؤف، افتخاراحمد، آصف علی، شاداب خان، محمدرضوان، فخرزمان اور حیدرعلی شامل ہیں۔

Facebook Comments