جمعرات 02 مئی 2024

آنر 30 سیریز کے 3 فونز متعارف

آنر 30 سیریز کے 3 فونز متعارف

ہواوے کے ذیلی برانڈ آنر نے اپنے 3 نئے فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

آنر 30، آنر 30 پرو اور آنر 30 پرو پلس کو چین میں متعارف کرایا گیا جن میں فائیو جی سپورٹ، پنچ ہول سیلفی کیمرا، ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ اسکینر اور دیگر فیچرز دیئے گئے ہیں۔

آنر 40 میں 6.53 انچ کا فل ایچ ڈی او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 30 پرو اور 30 پرو پلس دونوں میں 6.57 انچ کا ایچ ڈی پلس پلس کرو او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے۔

آنر 30 پرو پلس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 180 ہرٹز سیمپلنگ ریٹ بھی دیا گیا ہے۔

آنر 30 میں کمپنی نے اپنا کیرین 985 پراسیسر دیا ہے جبکہ باقی دونوں فونز میں فلیگ شپ کیرین 990 پراسیسر موجود ہے۔

تمام ڈیوائسز میں ڈوئل موڈ فائیو جی اور وائی فائی 6 سپورٹ دی گئی ہے اور اینڈرائیڈ 10 آپرینٹگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے میجک یو آئی 3.1.1 سے کیا ہے۔

آنر 30 میں 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں، 30 پرو میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج جبکہ 30 پرو پلس میں 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

تینوں فونز میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 40 واٹ وائرڈ چارجنگ جبکہ 27 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

آنر 30 کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 40 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس، پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس اور 2 میگا پکسل میکرو لینس دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

آنر 30 پرو کے بیک پر 3 کیمروں کا سیت ہے جس میں مین کیمرا 40 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل پر مبنی ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔

آنر 30 پرو پلس میں بھی بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جو کہ ہواوے پی 40 پرو میں بھی دیا گیا۔

اس کے علاوہ پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے بھی موجود ہیں، فون کے فرنٹ پر میگا پکسل اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل پر مبنی ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔

آنر 30 کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کا ورژن 2999 چینی یوآن (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3199 یوآن (75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3499 یوآن (82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آنر 30 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3999 یوآن (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 4399 یوآن (ایک لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

آنر 30 پرو پلس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 4999 یوآن (ایک لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5499 یوآن (ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Facebook Comments