بدہ 15 مئی 2024

سندھ کی جانب سے وفاق پر ایک اور الزام

کراچی ( دھرتی نیوز ) سندھ کی جانب سے ایک بار پھر وفاقی حکومت پر امتیاز برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمیں ہمارے حصے کی کھاد نہیں دی گئی ۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں یوریا کھاد کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے ، اگرحصے کی کھاد دی جاتی توسندھ میں کھاد کی قلت نہ ہوتی، منظور وسان نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو یوریا کھاد دی جائے تاکہ قلت کو کم کیاجاسکے۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی منظور وسان نےکہا کہ سندھ حکومت نے یوریا کھاد کی قلت اور بلیک پر فروخت ہونے کا نوٹس لے لیا ہے ، ڈی جی زراعت اور ڈپٹی کمشنرز کو یوریا بلیک پرفروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم د ے دیا ہے ، کارروائی نہ کرنے والے افسران کےخلاف قانونی کارروا ئی ہو گی۔

Facebook Comments