جمعرات 02 مئی 2024

رخصتی کے دوران دلہن وفات پا گئی ؟افسوسناک وجہ

نئی دہلی (دھرتی نیوز) ہندوستان میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن وفات پا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی روایات میں دلہن کا رخصتی کے وقت رونامعمول ہے لیکن مشرقی ریاست اوڈیشہ میں لوگوں کو اس وقت حیرانی کا جٹھکا لگا جب ایک دلہن اپنی رخصتی کے وقت اتنا روئی کہ اس کو دل کا دورہ پڑا اور رخصتی ہونے سے چندلمحے قبل ہی موت کے آغوش میں چلی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب رخصتی کا وقت آیا تو دلہن رو رو کر بے ہوش ہو گئی جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے دلہن کی موت کی تصدیق کر دی اور موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا۔

Facebook Comments