جمعرات 02 مئی 2024

پہلے ٹی ٹوینٹی کے بعدشاہد آفریدی کا اظہارافسوس، وجہ جانئے

کراچی (دھرتی نیوز ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آپس میں ٹکرایں گے تاہم پہلے میچ میں پاکستان کو کامیابی تو نصیب ہوئی لیکن خالی سٹیڈیم نے سابق کھلاڑیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جس کا اظہار وہ ٹویٹر پر جاری پیغامات میں کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شائقین کرکٹ کی تعداد نہ ہونے کے ہی برابر تھی جس پر شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کے ٹویٹر کو ری ٹویٹ کیا اور پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی اور ہماری ٹیم کی مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود کراچی سٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد نے یقیناً بہت مایوس کیا ہے۔ لیکن یہ جاننا بہت اہم ہے کہ ایسا کیوں ہے اور اسے کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ سٹیڈیم بھرا ہونا چاہیے، ٹکٹوں سے کتنے پیسے بن سکتے ہیں؟‘‘

اس سے قبل وسیم اکرم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’خصوصی طور پر گزشتہ ماہ پاکستان کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز اور قومی ٹیم کے درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران سیٹیڈیم کو خالی دیکھ کر بہت دکھ ہوا،مجھے کافی حد تک لگتاہے کہ میں اس کی وجہ جانتا ہوں لیکن میں آپ سے سننا چاہتا ہوں ، تو مجھے بتائیں کہ شائقین کہاں ہے اور کیوں۔‘‘

Facebook Comments