جمعرات 02 مئی 2024

اقوام متحدہ نے طالبان پر سنگین الزام عائد کر دیا

نیو یارک ( دھرتی نیوز ) اقوام متحدہ نے طالبان پر سابق آرمی کے اہلکار کو قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا ، یو این ہائی کمیشن فارہیومن رائٹس نےتحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یو این ہائی کمیشن فارہیومن رائٹس کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ 15اگست سےاب تک 100 سےزائدسابق فوجی اہلکارقتل کیےگئے ہیں ، طالبان نے 59 افرادکوغیرقانونی حراست میں لیاہے، 4ماہ میں 4 ایکٹیوسٹ اور 2 صحافی مارےجاچکےہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق داعش کے 50 جنگجوؤں کوموت کی سزاسنائی گئی ہے ، داعش کےجنگجوؤں کوپھانسی یاسرقلم کرنےکی سزادی جاتی ہے۔

Facebook Comments